بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاری کے علاقے کلری سے پولیس کو مطلوب رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار

کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری سے مطلوب ملزم ساریان کو گرفتار کرلیا۔

لیاری کے علاقے کلری سے پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب ملزم ساریان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کے مارے جانے والے سربراہ عبدالرحمان ڈکیت کا بیٹا ہے۔ 

ملزم گینگ وار اور رحمان ڈکیت گروپ کے نام پر کئی سنگین نوعیت کی وارداتیں کر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.