کہاں ہے ماسک؟ کہاں ہے احتیاط؟ کہاں ہے سماجی فاصلے کی پابندی؟ اور کہاں ہے انتظامیہ؟، کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی پابندی کی ڈھیل سے کورونا کو بھی ڈھیل مل گئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا، ایسا لگتا ہے کورونا وائرس آزاد ہے اور احتیاطی تدابیر قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔
فیصل آباد میں بس اڈوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی عام ہے، ادھرحیدر آباد میں شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی، لاہور میں 13 فیصد تو گوجرانوالہ میں شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح تقریباً 9 فیصد ہو گئی جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک چلی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مہمند کے داخلی گیٹ پرکورونا ویکسینیشن پوائنٹ قائم کیا گیا، ویکسین سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر کسی کوضلع میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز 10 فیصد یا اُس سے اوپر کی شرح والے علاقوں میں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
Comments are closed.