آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لو اسکورننگ میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم 10 اوورز میں 44 ر نز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا نے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرکے پہلا مرحلہ گروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ختم کیا۔
شارجہ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم کسی بھی لمحے سنبھل نہ سکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 10 اوورز میں 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جو ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی ٹیم کی مختصر ترین اننگز ہے۔
کولن ایکرمین 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے ہسارنگا ڈی سلوا اور لہیرو کمارا نے 3،3 وکٹیں لیں۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 8 اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کے کوشل پریرا نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 33 رنز بنائے۔
Comments are closed.