جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لوگ عید کی شاپنگ کے لیے رمضان کے آخری عشرے کا انتظار نہ کریں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لوگ عید کی شاپنگ کے لیے رمضان کے آخری عشرے کا انتظار نہ کریں، موجودہ صورتحال میں بہتر ہے کہ عید کی شاپنگ ابھی سے شروع کردی جائے۔

 اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس  سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

این سی او سی میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں ہر قسم کی اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیشل آڈٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ کورونا سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کی بنیادی وجہ کچھ اضلاع میں برطانیہ سے لوگوں کی آمد و رفت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.