جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لودھراں میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

لودھراں میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مجھے بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان نے بلیک میل کرکے کئی بار خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نےدھمکیاں دے کر  پیسے اور زیورات بھی لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.