لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا، ہوٹل انتظامیہ سے تکرار ہوگئی۔
ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل میں مقیم عاصم بلال نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے مشکلات سے آگاہ کیا۔
شہری کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانا تاخیر سے ملتا ہے مگر وہ بھی انتہائی ٹھنڈا ہوتا ہے، ایسا کھانا تو جانور بھی نہ کھائیں۔
عاصم بلال نے کہا کہ بچوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، بھوک سے نڈھال ہوگئے ہیں، ہوٹل میں ہماری حالت بہت خراب ہے، خدشہ ہے بچے بیمار نہ ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے عملہ کو بلائیں تو کوئی آتا نہیں، کال کریں تو نظر انداز کرتے ہیں۔
عاصم بلال نے کہا کہ ہم نے استقبالیہ پر جاکر ٹھنڈا کھانا دینے پر احتجاج کیا، تو سیکورٹی طلب کی گئی۔
Comments are closed.