سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک وائس ناٹ زیرِ گردش ہے جس میں لندن کا ایک ٹیکسی ڈرائیور وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان سے متعلق بات کر رہا ہے۔
اس وائرل وائس نوٹ میں سُنا جا سکتا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کہہ رہا ہے کہ وہ لندن کے شہر چیلسی میں ٹیکسی چلاتا ہے۔
گزشتہ روز اُس کے پاس ایک سواری کی طرف سے ریکویسٹ آئی، وہ اپنے پیسنجر کو لینے کے لیے پہنچ گیا۔
اُس نے دور ایک فلیٹ کے نیچے سے دیکھا کہ ایک جانی پہچانی شکل کا نوجوان آ رہا ہے، نوجوان کے قریب پہنچنے تک اُسے پیسنجر کا نام پڑھ کر یاد آگیا تھا کہ یہ تو ہمارے ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا بیٹا سلیمان ہے۔
ٹیکسی ڈرائیور کا بتانا ہے کہ ’سلیمان ٹیکسی میں آ کر بیٹھ گیا، پوچھنے پر سلیمان نے تصدیق بھی کی کہ ہاں وہ عمران خان کا بیٹا ہے، سلیمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسی استعمال کرتا ہے۔‘
ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ٹیکسی بھی نارمل تھی، فرسٹ کلاس ٹیکسی نہیں بلکہ ایک عام اوبر تھی۔‘
ٹیکسی ڈرائیور نے مزید کہا کہ ’اُنہیں سلیمان کا رویہ اور بات کرنا بہت اچھا لگا، سلیمان سے پوچھ کر اُنہوں نے ایک سیلفی بھی لی جس کی سلیمان نے آرام سے اجازت دے دی تھی، سلیمان نے باتوں باتوں میں بتایا کہ وہ آئندہ سال جنوری میں پاکستان آئیں گے۔‘
ڈرائیور کا اپنے پیغام میں بار بار کہنا ہے کہ ’وہ دیکھ کر حیران تھا کہ ایک مُلک کے ایکٹیو وزیر اعظم کا بیٹا اتنا سادہ اور اتنا عاجز اور انکساری رکھنے والا انسان ہے۔
Comments are closed.