روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرین نے لندن میں انوکھے طریقے سے احتجاج کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر لندن میں مظاہرین نے روسی سفارت خانے کے سامنے سڑک پر یوکرین کا بڑا جھنڈا پینٹ کردیا۔
مظاہرین نے اس دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا تاہم سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Comments are closed.