پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی۔
دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
افطار ڈنر میں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی شرکت کی جبکہ اسحاق ڈار، حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کے اہم افراد بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔
اس سے پہلے بلاول نے نواز شریف اور شریف فیملی کو آج افطار ڈنر کی دعوت دی تھی، جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ لندن میں آپ ہمارے مہمان ہیں۔
لندن میں ایون فیلڈ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر پہلے بھی کام کیا تھا، یہ محترمہ والی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو واپس جا رہے ہیں لیکن دونوں کی ٹیمیں اس پر کام کریں گی، چارٹر آف ڈیموکریسی پر 90 فیصد کام تو پہلے ہی کردیا تھا، جو بچا کھچا ہے اس پر بھی عمل درآمد کریں گے اور آگے کا بھی سوچیں گے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خوشگوار ماحول ہے، اس پر آگے بھی طویل گفتگو ہوگی۔
Comments are closed.