جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

لمپی اسکن کی دوسری ممکنہ لہر، پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

لمپی اسکن کی دوسری ممکنہ لہر کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسینیشن کامعائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو لمپی اسکن ویکسینیشن مہم پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ویکسینیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، لمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی ہیں۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کےگھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دوسرےصوبوں کی نسبت ویکسین کم نرخ پرخریدی ہے، صوبے میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2 کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ بھینسیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لائیو اسٹاک ہمارے نیشنل جی ڈی پی میں14.1فیصداور ایگریکلچر میں63 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں37 فیصد آمدن لائیو اسٹاک سےحاصل کی جاتی ہے، لائیواسٹاک پنجاب بھر میں مختلف بیماریوں کی ویکسین کی200 ملین ڈوز مفت فراہم کر رہا ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ لمپی اسکن کے مؤثر کنٹرول کیلئے موبائل ایپADRS-info بنائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.