پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لفافے کا نہیں اب تو ٹرک کا دور ہے۔
طلال چوہدری نے اپنے بیان میں فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد صاحب، لفافے نہیں اب تو ٹرک کا دور ہے اور ٹرک آپ کے پاس ہیں۔
اُنہوں نے چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو کے حوالے سے سوال کیا ہے کہ ’مارشل لاء بھی وہ کم بخت نہیں لگانے کو تیار‘ جیسی گفتگو آئینی ہے؟ ’اللّٰہ باقیوں کو اندھا کر دے‘یا ’وہ تو غدار ہیں‘ جیسی گفتگو آئینی ہے؟
دوسری جانب، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آڈیو جب سوشل میڈیا پر سنی تو یقین ہو گیا کہ سازش گہری ہے، فیملیز کی خاطر آئین اور قانون کو روند دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ فیملیز جلد الیکشن کروا کر عمران نیازی کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
معاونِ خصوصی عطاء تارڑ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح اب سمجھ آئی؟
Comments are closed.