سیہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ ہونے کے باوجود متعدد زائرین درگاہ پہنچ گئے۔ عرس کی تقریبات منسوخی کا سن کر زائرین مشتعل ہو گئے۔
مشتعل زائرین اور پولیس میں جھڑپیں ہو گئیں، زائرین نے درگاہ کا انٹری پوائنٹ کا گیٹ توڑ دیا۔ متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ رینجرز نے درگاہ اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ملک بھر سے زائرین جب درگاہ لعل شہباز قلندر پہنچے تو تقریبات کی منسوخی کا سن کر پولیس سے تلخ کلامی کی اور درگاہ میں اندر جانے کی کوشش کی۔
اسی دوران پولیس اور زائرین میں جھڑپیں ہوئیں، مشتعل مظاہرین نے درگاہ کے سیکورٹی انٹری پوائنٹ گیٹ ٹوڑ دیے۔
پولیس کی بھاری نفری کے درگاہ کا کنٹرول سنبھالنے پر زائرین نے درگاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور متعدد موٹر سائکلیوں کو بھی آگ لگا دی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے زائرین بضد ہیں کہ مزار پر حاضری دینے دی جائے، کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث لعل شہباز قلندر سمیت سندھ کے مزار بند ہیں، زائرین کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں مزار کی بندش کا علم نہیں۔
Comments are closed.