رمضان کے آتے ہی اکثر گھروں میں چاولوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیوں کہ یہ ہر کسی کی من پسند اور ذودو ہضم غذا ہے، آج چاولوں کو روایتی انداز میں پکانے کے بجائے نئے انداز یعنی کے مندی پلاؤ بنائیں اور داد وصول کریں۔
چکن مندی پلاؤ بنانے کے لیے درکار اجزاء:
چکن1 کلو، سیلا چاول بھیگے 750 گرام، تیل1 /2 کپ، کٹی پیاز1 کپ، پانی 5 کپ، نمک1 کھانے کا چمچہ ، ثابت گرم مصالحہ 1 -1/2 کھانے کا چمچہ، زیرہ 1 چائے کا چمچہ، بادیان کے پھول2 عدد، پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ۔
چکن مندی پلاؤ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز برائون کرلیں۔
اب اس میں چکن اور 5 کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر 25منٹ پکائیں۔
پھر ڈھکن ہٹا کر اس میں 2 کھانے کے چمچے تیل، 2 کپ پانی، نمک، ثابت گرم مصالحہ، زیرہ اور بادیان کے پھول ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔
اس کے بعد اس میں ابلے چاول شامل کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اب 20منٹ دم دیں۔
آخر میں پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔
مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:
Comments are closed.