بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: T20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی اسکرین پر دِکھانے کا اعلان

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی اسکرین پر دِکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی جی محکمہ اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ اسپورٹس پنجاب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی اسکرین پر دِکھائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملک کی سب سے بڑی اسکرین نصب کی جائے گی۔

شائقین کی بڑی تعداد نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوگی۔

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے اور ورلڈ کپ میں ہماری اسٹرینتھ اوپننگ جوڑی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم پاکستان کا مقابلہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر کی ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.