بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: SOPs پر جرمانہ کرنیوالا جعلی مجسٹریٹ کا گروہ گرفتار

لاہور میں جعلی مجسٹریٹ بن کر شہریوں اور دکانداروں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانوں پر چھاپے مارتے تھے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے بہانے ان سے جرمانہ وصول کرتے تھے۔

فیصل آباد میں جعلی خاتون مجسٹریٹ دھرلی گئی، خاتون اور اس کے ساتھی دکانوں پر چھاپے …

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر ماسک کے شہریوں کو جرمانے کرتے تھے، قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان نے 3 دکانداروں کو جعلی رسیدیں تھما کر ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا۔

شک گزرنے پر ایک دکاندار امتیاز نے پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے جعلی رسیدیں اور پولیس یونیفارمز برآمد کرلی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.