لاہور کی عدالت نے ہنجروال کے علاقےکی 4 لڑکیوں کے اغواء کے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے شریک 2 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے ہنجروال کی 4 لڑکیوں کے اغواء کے واقعے میں ملوث ساہیوال سے گرفتار 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان شازیہ، زینت، قاسم، نعیم، شہزاد اور آصف کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
چاروں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ بازیاب ہونے والی کنزیٰ اور انعم کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ساہیوال پولیس نے گزشتہ روز بچیوں کو بازیاب کروا کر لاہور پولیس کے حوالے کیا تھا۔
Comments are closed.