online dating yahoo i am vietnamese south asian singles toronto asin video cupid meet singles ran chat attractive asian nakedthaigirls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی برادری بھارت کو ظلم پر کٹہرے میں کھڑا کرے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں۔

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ایک بیان کے ذریعے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو آج 2 سال ہو گئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا، وہاں ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سلامتی کونسل نشستند، گفتند، برخاستند تک محدود رہی، 2 سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں کیں، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں، عالمی قانون کی خلاف ورزی کا بڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کر رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کا وہ خود مجرم ہے، 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہوگئے، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور نو منتخب وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پیغام جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان کو اگست میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کرنی چاہیئے تھی۔

شہباز شریف نے اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ استصوابِ رائے سمیت اقوامِ متحدہ کی تمام قرار دادوں پر عمل کرایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.