بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: 24 گھنٹوں میںSOPs کی خلاف ورزیوں پر 55 مقدمات درج

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 55 مقدمات درج کرلیے گئے۔

لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق لاہور میں گزشتہ15 روز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر1347مقدمات درج کیے گئے۔

لاہور میں فیس ماسک نہ پہننے پر 677 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 114 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 139 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.