لاہور میں ہنجروال کے علاقے میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں مالک کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہنجروال مرغزار کالونی کے علاقے میں پیش آیا، 14 سالہ گھریلو ملازمہ کرن مبینہ تشدد سے ہلاک ہو ئی۔
گھر کے مالک نے لڑکی کی موت کی اطلاع ورثاء کو دی، جس پر ورثاء لاش لے کر پتوکی روانہ ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات میں مالک کی جانب سے واقعہ کو خودکشی کہا جارہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.