لاہور ہائی کورٹ کا ترمیم شدہ ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، نئے ججز روسٹر میں نیب کیسز پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا تبادلہ ملتان بینچ اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کا تبادلہ بہاولپور بینچ ہو گیا ہے، ان کی جگہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کیا۔
ترمیم شدہ روسٹر 19 اپریل سے نافذالعمل ہو گا، نئے ججز روسٹر میں 8 ڈویژن اور 23 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
نیب کیسز پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حید رپر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
اس سے قبل جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نیب کیسز کی سماعت کر رہا تھا۔
Comments are closed.