لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔
سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف ان کے چچا امیر حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ نظر ثانی بورڈ نے ایم پی او کے تحت دو جولائی کو نظربندی میں توسیع کے لیے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس پر حکومت نے سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا تھا۔
Comments are closed.