لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، ریسٹورنٹس ہفتے میں 4 دن رات 10 بجے جبکہ 3 دن 11 بجے بند ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں کمی کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ لاہور کی تمام مارکیٹس رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں تاہم اتوار کے دن مارکیٹس کھلی رہیں گی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ریسٹورنٹس ہفتے کے 4 دن رات 10 بجے بند ہونے چاہئیں۔
عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے 3 دن تمام ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ جو اسکول جمعے کے دن بند نہیں ہوتے ان اسکولز کو سیل کر دیا جائے، محکمۂ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔
جسٹس شاہد کریم نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان بہت بہتر تھا، اسموگ میں کچھ کمی آئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔
Comments are closed.