پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔
تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ آفس نے ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے بھی تھانہ گولڑہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
Comments are closed.