لاہورمیں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے باعث 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ہفتوں کے لیے لاہور کے کورونا ہاٹ اسپاٹس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔
لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں مصطفیٰ ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 5 شامل ہیں۔
میسن روڈ، سنت نگر، راج گڑھ، اسلام پورہ، ساندہ اور شاہ جمال میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقوں گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور اسٹاف کالونی یو ای ٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بازار، شاپنگ مالز، کاروباری مراکز اور دفاتر مکمل بند رہیں گے۔
Comments are closed.