لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کی گئی طالبہ کو پاکپتن سے بازیاب کروا لیا گیا۔
طالبہ کو گزشتہ روز شاد باغ سے اغوا کیا گیا تھا، طالبہ گزشتہ روز امتحان دے کر بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر آ رہی تھی، کار سوار طالبہ کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طالبہ کے اغواء کا نوٹس لیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو رات 10 بجے تک بچی کی بازیابی کی مہلت دی تھی۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یقعوب کا کہنا ہے کہ طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے، میں نے بچی سے خود بات کی ہے، آئی جی پنجاب نے بھی طالبہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب طالبہ کے ملزمان عابد اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اور لڑکی تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہیں، جلد لاہور پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.