لاہور کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر طاہر یعقوب نے اپنے بیان میں کہا کہ 11 اپریل کو شہر کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لیے گئے،27 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں 90 فیصد کورونا وائرس کا انکشاف ہوا۔
پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کریم پارک، گلشن روای، نیاز بیگ ویلیج، کٹار بند اور اے بلاک گورومانگٹ کورونا کے ہائی رسک علاقے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ لکشمی چوک، رفیع آباد، فضل کالونی، موچی باغ اور محمود بوٹی کے سیوریج میں بھی کورونا وائرس موجود ہے۔
پروفیسر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ان کے علاوہ شالیمار، شاد باغ، کھوکھر روڈ، باغ منشی لدہ ،مرضی پورہ، ڈبن پورہ ، چندرائے روڈ، آئی ٹی ٹاور، ایل ڈی اے والٹن، ملتان روڈ،جی بلاک ، رسول پارک، اچھرہ موڑ، امیرچوک ، سی 2 گرین ٹاؤن اورستوکتلہ کے سیوریج میں بھی کورونا وائرس موجود یے۔
Comments are closed.