
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں صورت حال کنٹرول میں ہے، لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے کم اور ہائی آکسیجن والے 16 سو بیڈ خالی پڑے ہیں۔
جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مریض کو اسپتال اس وقت لایا جاتا ہے جب وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریض کو سانس میں تھوڑی بھی دشواری محسوس ہو تو فوری اسپتال آئيں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.