لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے، عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج لاہور 202 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ریکارڈ ہوا ہے۔
دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت نئی دلی ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 227 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 183پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کراچی دنیا کا چوتھا آلودہ شہر ریکارڈ ہوا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.