بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن نے مری واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.