ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں کار سے برآمد ہونے والی 2 لاشیں کن افراد کی تھیں اس حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں بھائی تھے جو ہری پور کے رہنے والے تھے۔
پولیس نے مقتول زر محمد کے بیٹے فدا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتول زر محمد اپنے بھائی راز محمد کے ساتھ گاڑی خریدنے آیا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان کا جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.