لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کار سواروں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول عمران بیگم کوٹ کا رہائشی تھا جہاں نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے فرانزک شواہد محفوظ کر کے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، جس کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.