صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں چینی کا سرکاری ریٹ 85 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔
اس حوالے سے کمشنر محمد عثمان نے ہدایت دیتے ہوئے کہ کہ چینی کی دستیابی اور مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔
محمد عثمان نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ انتظامی افسران خود فیلڈ مانیٹرنگ کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی پرچون قیمت مقرر کی تھی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی 85 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں کی جائے گی، چینی کی ایکس مل ریٹ قیمت 80 روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہوگی۔
Comments are closed.