لاہور میں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، ایونٹ کے پہلے دن سینئر امیچور اور خواتین مقابلے ہوئے۔
لاہور جمخانہ کلب میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔
پہلے دن سینئر امیچورز میں جمخانہ کلب کے عمران احمد کو گراس میں 75 اسکور کے ساتھ برتری حاصل کی، طارق محمود دوسرے اور محمد سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔
لیڈیز ایونٹ میں پرکھا اعجاز 76 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، سنیحا اسامہ کا دوسرا نمبر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.