پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے لانگ مارچ کےلیے نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس بنالی۔
ابتدائی طور پر 100 نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کی لانچنگ تقریب میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
عمر سرفراز چیمہ انصاف فورس کے سربراہ ہیں جبکہ میاں عباد فاروق چیف کمانڈر پنجاب ہوں گے۔
تقریب سے خطاب میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ہر گھر میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔
Comments are closed.