اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں علاج جاری

لاہور کے سروسز اسپتال میں تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا علاج جاری ہے۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو چیسٹ انفیکشن ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.