اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، شہرِ قائد میں مون سون میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں کے مقابلے میں شہرِ قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، اگلے چند دنوں تک درجۂ حرارت 36 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ ہے، مئی اور جون کے مہینے میں یہاں کا موسم کبھی گرم اور کبھی معتدل رہتا ہے۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، مون سون میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 15 سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.