وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل لاہور کی نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے، 64 نئی بسیں کل سے فلیٹ میں باقاعدہ شامل کر دی جائیں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے نئی ماحول دوست بسیں چین سے خریدی ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نئی بسیں آرام دہ ہیں، جو موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے بھی مزین ہیں۔
ترجمان کے مطابق نئی میٹرو بسوں میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.