لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد مسافروں نے احتجاج کیا۔
مسافروں کے مطابق نجی ایئرلائن کی فلائٹ کو ساڑھے تین بجے دبئی روانہ ہونا تھا۔
مسافروں نے کہا کہ فلائٹ منسوخ کرکے شام ساڑھے 6 دوسری پرواز پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اب رات ساڑھے 12 بجے تیسری پرواز پر روانہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹ منسوخی کا تب بتایا گیا جب بورڈنگ اور سامان بھی بک کرادیا تھا۔
Comments are closed.