لاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
خاتون سمیت تہرے قتل کا واقعہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ٹبہ رحمت میں پیش آیا، جہاں زرعی فارم کے مالک 52 سالہ منیر احمد، اس کے ملازمین 50 سالہ نیاز احمد اور 40 سالہ شریفاں بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
فیکٹری ایریا پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیں، تاحال ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
Comments are closed.