لاہور میں ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں نالے کی کھدائی کے دوران کام کرنے والے 3 مزدور مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فیز 9 میں مزدور معمول کے مطابق نالے کی کھدائی کررہے تھے، اس دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بلال، ریاض اور الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments are closed.