بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں یومِ کشمیر کی تقریب، گورنر، وزیرِاعلیٰ شریک

گورنر ہاؤس لاہور میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی جنگ لڑنی ہے، ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان شاء اللّٰہ کشمیر پاکستان بنے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کی بات ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کی ضرورت ہے، ہمیں ہر جگہ پر کشمیریوں کی جنگ لڑنی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قوم یک زبان اور یک جا ہو کر یوم یک جہتیٔ کشمیر منا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے، یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.