بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور کے علاقے محمود بوٹی سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ، دھماکا خیزمواد اور موبائل فون برآمد ہوا۔

ادھر ساہیوال میں بھی چھاپہ مار کر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ظفر بگھیلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔

علاوہ ازیں  قصور سے اغوا ہونے والی چار سال کی بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.