صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مرغی کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں، چند روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں آج ایک کلو مرغی 276 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مرغی کی قیمت بڑھنے پر خاموش ہے، کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔
مارکیٹ ڈیلرز نے کہا کہ زندہ مرغی تھوک میں 182 اور پرچون میں 190 کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.