بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں غیر ملکیوں کو اغوا کرکے لوٹنے کے مقدمے میں پیش رفت

لاہور میں غیر ملکیوں کو اغوا کرکے لوٹنے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، گوجرانوالہ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے شہریوں کو اغوا  کرکے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کی کرپٹوکرنسی اور غیر ملکی کرنسی ہتھیالی گئی تھی۔

ملزم رانا عرفان پر غیرملکیوں کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر لاہور بلانے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کو گاڑی کے نمبروں کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر لاہور بُلایا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ غیرملکیوں کو اغوا کیا اور ڈیرے پر لے گئے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 1 کروڑ 47 لاکھ کی کرپٹو کرنسی اورغیر ملکی کرنسی لوٹی تھی۔

ملزمان نے دونوں غیر ملکیوں کو منشیات کا ڈیلر ظاہر کرکے دھمکایا گیا، ملزمان نے 30 کروڑ کا مطالبہ کیا اور ویڈیو بھی بنائی۔

 پولیس کا کہنا ہے  کہ غیر ملکیوں کے ساتھ واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.