لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نے رول نمبر سلپ نہ ہونے پر طالبعلم کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ رول نمبر سلپ لانے کے بعد بھی سیکیورٹی گارڈ نے امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا۔
طالب علم سیکیورٹی گارڈ کے سامنے زمین پر بیٹھ کر سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت مانگتا رہا۔
ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالب علم کو روکنے کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی غفلت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.