اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

لاہور میں شوہر کے ہاتھوں امریکی نیشنل خاتون کا قتل

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ایک شخص نے اپنی امریکی نیشنل بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاظم خان بیوی کی لاش دفناتے وقت گرفتار کیا گیا، جس سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ڈائنا کرسٹو خان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، ملزم بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے اکیلے ہی قبرستان پہن گیا۔

پولیس کے مطابق گورکن نے پولیس کو اطلاع دی، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم نے قتل کیوں کیا؟ یہ جاننے کےلیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.