لاہور میں رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ میو اسپتال میں ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5 ہزار ہے صرف 375 نے ویکسین لگوائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں2ہزار356 رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز میں سے صرف 330 نے کورونا ویکسین لگوائی۔
جنرل اسپتال میں رجسٹرز ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3500 ہے، جبکہ 264 نے ویکسین لگوائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گنگا رام اسپتال میں 2300 رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز میں سے 242 ویکسین لگوا چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.