لاہور کے لیسکو ڈویژن میں بجلی کا بحران جاری ہے، لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک سے 2 گھنٹے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں طلب 4200 جبکہ کوٹہ 3700 میگاواٹ ہے، آج لیسکو میں بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ ہے۔
گرمی اور رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ پر صارفین ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں اور شکوہ کیا کہ ’جب مہنگی بجلی کے بل دیتے ہیں تو لوڈشیڈنگ کیسی‘۔
تاجر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عید سے متعلق کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ اکثر پاور پلانٹس کو تیل، گیس اور کوئلے کی کمی کا سامنا ہے، امید ہے جلد صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
Comments are closed.