لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبر 50، 50 بڑھادیے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق سیشن 26-2024 سے نافذ ہوگا۔
ترجمان لاہوربورڈ کےمطابق 2026-2024 سیشن سے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے نمبر 50، 50 سے بڑھ کر 100، 100 ہوجائیں گے، اسلامیات کا پرچہ نویں میں اور مطالعہ پاکستان کا دسویں جماعت میں لیا جائے گا۔
لاہور بورڈ نے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں 100 نمبروں کے مطابق چھاپنے کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.