جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کی کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان نے کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 جنوری کو کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، حملے میں کئی قیمتی جانوں کاضیاع اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام معصوم جانوں کے ضیاع پر افغان عبوری حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.